4 hours ago
پیٹرول کی قیمت میں وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف سے بھی زیادہ کمی
ویب ڈیسک
|
19 Jun 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستا ہو گیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ ایک ہفتے تک نافذ رہیں گی۔
واضح رہے کہ آج ہی وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد وزارت پیٹرولیم نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ا
Comments
0 comment