پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کردی گئی

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کردی گئی

عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے 'پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ' نے آج سے ایئرلائن کا انتظام سنبھال لیا
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل، ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کردی گئی

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا اور ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کر دی گئی۔ عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے 'پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ' نے آج سے ایئرلائن کا انتظام سنبھال لیا۔ 

 یہ سودا مجموعی طور پر 180 ارب روپے میں طے پایا ہے، جس کے تحت 55 ارب روپے حکومتِ پاکستان کو حاصل ہوں گے جبکہ 125 ارب روپے پی آئی اے میں نئی سرمایہ کاری، آپریشنل اصلاحات، بیڑے کی جدت، نئے روٹس کے آغاز اور ڈیجیٹلائزیشن پر خرچ کیے جائیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کا کہنا تھا کہ قوم کا اعتماد محض دستاویزات کی منتقلی سے نہیں بلکہ بہترین سروس اور کارکردگی سے حاصل کیا جائے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ ملکیت کی تبدیلی کے باوجود پاکستان کی خدمت کا جذبہ برقرار رہے گا اور پی آئی اے کے درخشاں ورثے کا احترام کرتے ہوئے اسے ایک جدید، عالمی معیار کی ایئرلائن بنایا جائے گا۔

 اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم  شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی  شرکت کی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!