پاکستان آج پھر سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

پاکستان آج پھر سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔
پاکستان آج پھر سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوگئی

Webdesk

|

15 Aug 2025

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 3ہزار 344ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

مقامی مارکیٹوں میں  24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے 3لاکھ 57ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے گھٹ کر 3لاکھ 06ہزار 155روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 072روپے اور  10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 491روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!