امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی

امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی

اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت 50 کروڑ ڈالرز ہے۔
امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی

Webdesk

|

6 Mar 2026

واشنگٹن : امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی 2 مقامات پر تھاڈ ریڈار پر تاک کر حملہ کیا گیا۔

اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت 50 کروڑ ڈالرز ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات سے ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو اب تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیے گئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!