10 hours ago
ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول 1 روپے سستا
نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی کیلیے ہوگا
Webdesk
|
27 Jul 2026
اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود ڈیزل کی قیمت بڑھا دی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 جولائی کیلیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے کی کمی گئی ہے۔ جس کے بعد قیمت 334 روپے 18 پیسے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔
Comments
0 comment