20 hours ago
صوابی میں ٹک ٹاکر لڑکی گرفتاری کے بعد لڑکا نکلا

ویب ڈیسک
|
8 Sep 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ٹک ٹاکر لڑکی گرفتاری کے بعد لڑکا نکل آیا۔
صوابی پولیس نے قابل اعتراض ویڈیو کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گرفتاری کی جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ دراصل لڑکا ہے اور لڑکی بن کر قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرتا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ہونے والے ٹک ٹاکر کا نام عبدالمغیز ہے اور وہ خواتین کے روپ میں قابلِ اعتراض اور نامناسب ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس غیر اخلاقی سرگرمی کی وجہ سے علاقے میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔
چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمغیز کو اس کے آبائی علاقے بامخیل سے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم نے اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے اور اس نے آئندہ اس طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔
Comments
0 comment