زمینی آپریشن کے اسرائیلی ارادے پر چین بھی بھڑک اُٹھا

زمینی آپریشن کے اسرائیلی ارادے پر چین بھی بھڑک اُٹھا

رفح میں کوئی بھی بڑا آپریشن نہیں ہونا چاہیے، رفح میں موجود 15 لاکھ افراد ایک دم سے غائب نہیں ہو سکتے۔
زمینی آپریشن کے اسرائیلی ارادے پر چین بھی بھڑک اُٹھا

Webdesk

|

8 May 2024

برلن،بیجنگ: رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنیکے اسرائیلی ارادے پر چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے اور رفح پر حملے روکے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی ارادے پر چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے ۔

جرمنی کا کہنا تھا کہ رفح میں کوئی بھی بڑا آپریشن نہیں ہونا چاہیے، رفح میں موجود 15 لاکھ افراد ایک دم سے غائب نہیں ہو سکتے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ عالمی برادری رفح آپریشن رکوانیاور امداد بڑھانے کے لیے اسرائیل پر دبا بڑھائے۔

 اسرائیلی فوج نے رفح میں حملے کیے، سرکاری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا اور 50 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے، اس کے علاوہ رفح اور کرم ابو سالم کراسنگ سے غزہ آنے والی امداد بھی روک دی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!