ایران میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں ہلاکتیں

ایران میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں ہلاکتیں

حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کرلی ہے
ایران میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

26 Jul 2025

زاہدان: ایران کے صوبہ سیستان-بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں ایک عدالتی کمپلیکس پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق، یہ حملہ ایک منصوبہ بند دہشت گردانہ کارروائی تھی، جس میں کئی مسلح افراد نے عدالت کی عمارت کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق، حملہ آور ججوں کے چیمبرز میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں عدالتی عملے اور ججوں سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بلوچ انسانی حقوق کے گروپ ہالوش (HAALVSH) نے تصدیق کی کہ متاثرین میں عدلیہ کے ارکان اور عدالت کا عملہ شامل ہے۔

ایران کے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، مسلح گروپ جیش العدل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دریں اثنا، ایران کے مغربی حصے میں ایک اور پرتشدد واقعہ پیش آیا۔ صوبہ مغربی آذربائیجان کے شہر سردشت کے قریب واقع گاؤں اوغلان میں اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ایک بیس پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ایک افسر شہید اور ایک زخمی ہوا۔

مہر نیوز کے مطابق، یہ حملہ ایک دہشت گرد گروپ نے کیا، جس نے فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ 

مغربی آذربائیجان کے شہداء بیس کے ترجمان کرنل شاکر نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ تاہم، واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس حملے میں کرد علیحدگی پسند گروپ ملوث ہو سکتا ہے، جو اس علاقے میں اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!