19 hours ago
ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف اور جرمانہ عائد کردیا
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت ہر عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید پچیس فیصد اضافہ کردیا۔

Webdesk
|
6 Aug 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف اور جرمانہ عائد کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت ہر عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید پچیس فیصد اضافہ کردیا۔
بھارتی میڈیا نے وائٹ ہاس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت پر اب مجموعی امریکی ٹیرف پچاس فیصد ہوگیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس کے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
Comments
0 comment