ٹرمپ کا اسرائیل کیلئے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد بند کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا اسرائیل کیلئے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد بند کرنے کا اعلان

اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ٹرمپ کا اسرائیل کیلئے سالانہ 4 ارب ڈالر کی امداد بند کرنے کا اعلان

Webdesk

|

4 Nov 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام کے بعد اسرائیل کیلئے سالانہ مالی امداد فراہم نہیں کرے گا. اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا اسرائیل کو سالانہ 4 ارب ڈالر فراہم کرتا ہے. تاہم ان کے اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان کئی ماہ قبل یہ فیصلہ ہوچکا تھا کہ مالی امداد کا یہ سلسلہ بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماں کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک اسرائیل کو امریکی مالی ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ آئندہ امریکا اسرائیل کو باقاعدہ مالی امداد فراہم نہیں کرے گا، تاہم اگر اسرائیل کو کسی مشکل یا ضرورت کا سامنا ہوا تو واشنگٹن اس کی مدد کرے گا۔

ٹرمپ کے بیان کو امریکا اور اسرائیل کے درمیان مالی تعاون کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم امداد کی بندش کے طریقہ کار اور اس کے عملی نفاذ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکا 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد سے اب تک اسے 130 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کرچکا ہے۔ اس امداد میں فوجی سازوسامان، دفاعی ٹیکنالوجی، میزائل دفاعی نظام اور دیگر سکیورٹی تعاون شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان 2016 میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ طے پایا تھا.جس کا اطلاق 2019 سے 2028 تک ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکا نے اسرائیل کو مجموعی طور پر 38 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

جس میں 33 ارب ڈالر فوجی سازوسامان اور دفاعی ضروریات کے لیے، 5 ارب ڈالر میزائل دفاعی نظام کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ جبکہ سالانہ امداد کی مجموعی مالیت تقریبا 3.8 ارب ڈالر بنتی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو بھی امریکی مالی امداد پر انحصار کم کرنے کی خواہش ظاہر کرچکے تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!