وسط مدتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ ایران جنگ ہے: ٹرمپ کا اعتراف

وسط مدتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ ایران جنگ ہے: ٹرمپ کا اعتراف

ایران جنگ کے اثرات نے ریپبلکن امیدواروں کو نقصان پہنچایا اور انتخابات پر اثر ڈالا۔
وسط مدتی انتخابات میں ناکامی کی وجہ ایران جنگ ہے: ٹرمپ کا اعتراف

Webdesk

|

4 Nov 2026

واشنگٹن: امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں ووٹرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور نمائندوں کو رد کرتے ہوئے سینیٹ کا کنٹرول ڈیموکریٹک پارٹی کے حوالے کر دیا ہے۔

 جس کے بعد صدر ٹرمپ کے بیانات میں تلخی آگئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل اور فاکس نیوز کو دیے گئے اپنے انٹرویوز میں تسلیم کیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات نے ریپبلکن امیدواروں کو نقصان پہنچایا اور انتخابات پر اثر ڈالا۔

تاہم انہوں نے تہران کے خلاف عسکری کارروائی کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل درست قدم اٹھایا اور وہ آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

نارتھ کیرولائنا، اوہائیو، آئیووا، ٹیکساس، ساتھ کیرولائنا اور کنساس جیسی روایتی طور پر ریپبلکنز کی مضبوط سمجھی جانے والی ریاستوں میں ڈیموکریٹ امیدواروں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جہاں صدر ٹرمپ نے خود مہم چلائی تھی اور پارٹی نامزدگیوں کی حمایت کی تھی۔

ایران کے خلاف جاری جنگ کے باعث بڑھتے ہوئے اخراجات، مہنگائی اور سخت ٹریف پالیسیوں کے خلاف عوامی تشویش اس انتخابی الٹ پھیر کی بنیادی وجہ بنی ہے۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹس کا کنٹرول قائم ہونے کے بعد اب اپوزیشن کو انتظامیہ کے خلاف تحقیقات شروع کرنے، کابینہ کی نامزدگیوں کو بلاک کرنے اور وفاقی ججوں کی تعیناتی کو روکنے کا قانونی اختیار حاصل ہو جائے گا۔

انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے ووٹرز سے بارہا اپیل کی تھی کہ وہ یہ سمجھ کر ووٹ دیں کہ ٹرمپ خود بیلٹ پیپر پر موجود ہیں. تاہم نتائج واضح ہونے کے بعد انہوں نے اپنی سیاسی پالیسیوں کو شکست کی وجہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک لائیو ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسے اپنے خلاف عوامی غصہ نہیں سمجھتے اور ان کی انتظامیہ نے معاشی حوالے سے عظیم ترین دو سال گزارے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!