سردیوں میں گیس کا وقت آئے گی؟ نیا شیڈول جاری

سردیوں میں گیس کا وقت آئے گی؟ نیا شیڈول جاری

مجموعی طور پر 9 گھنٹے گیس کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے
سردیوں میں گیس کا وقت آئے گی؟ نیا شیڈول جاری

Webdesk

|

4 Nov 2026

سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح 6:30 سے 9 بجے،دوپہر 12 سے 02:30 بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائیگی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسمِ سرما کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 6 سے 9 بجے، دوپہر 12 سے ڈھائی بجے اور شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے تحت موسمِ سرما میں گھریلو صارفین کو ترجیح دی جائے گی جبکہ کھانا پکانے کے مقررہ اوقات میں گیس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مجموعی طور پر 24 گھنٹوں میں سے صرف 9 گھنٹے گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے تاہم اس پر اطلاق کس حد تک ہوگا اس پر حتمی کوئی بات نہیں کہی جاسکتی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!