ٹرمپ کا دعوی، پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز گرائے

ویب ڈیسک
|
19 Jul 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
ٹرمپ نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی، جس میں انہوں نے اپنی انتظامیہ کی جانب سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، "ہم نے بہت سی جنگیں روکی ہیں۔ اور یہ بہت سنجیدہ معاملہ تھا، انڈیا اور پاکستان کا، جو جاری تھا۔ وہاں طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ میرے خیال میں درحقیقت پانچ جیٹ طیارے مار گرائے گئے تھے۔"
ٹرمپ نے دونوں ممالک کو "دو سنجیدہ جوہری ممالک" قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک دوسرے پر حملہ کر رہے تھے۔ انہوں نے اسے "جنگ کی ایک نئی شکل" قرار دیا، اور اس کا موازنہ ایران کے خلاف امریکہ کی کارروائی سے کیا، جہاں ان کے بقول انہوں نے ایران کی جوہری صلاحیت کو "مکمل طور پر ختم" کر دیا تھا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ "لیکن انڈیا اور پاکستان ایک دوسرے کے مد مقابل تھے، اور یہ آگے پیچھے ہو رہا تھا، اور یہ معاملہ سنگین ہوتا جا رہا تھا، اور ہم نے اسے تجارت کے ذریعے حل کیا۔"
ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے دونوں ممالک سے کہا کہ "اگر آپ ہتھیار، اور شاید جوہری ہتھیار پھینکنے والے ہیں، تو ہم تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، دونوں بہت طاقتور جوہری ریاستیں ہیں۔"
ٹرمپ کے اس بیان کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہونا باقی ہے کہ پاکستان نے واقعی بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے تھے۔ تاہم، یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ برقرا
ر ہے۔ا
Comments
0 comment