طالبہ سے زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

طالبہ سے زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

طلبہ نے الزام لگایا کہ تین دن قبل ایک پلمبر نے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے
طالبہ سے زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

Webdesk

|

28 Sep 2026

ممبئی: بھارتی شہر چندی گڑھ کی نجی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) میں احتجاج کے دوران کیمپس میں نصب ریٹائرڈ MiG-23 لڑاکا طیارے اور فوجی ٹینک پر طلبہ کے چڑھنے، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کے ڈرامائی مناظر سامنے آئے ہیں۔

یہ احتجاج اتوار کی رات ایک بجے گرلز ہاسٹل نمبر 3 کے قریب اس وقت شروع ہوا جب طلبہ نے الزام لگایا کہ تین دن قبل ایک پلمبر نے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا دعوی تھا کہ ہاسٹل وارڈن کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو کیمپس میں کھڑکیوں کے شیشے اور گملے توڑتے، اشیا کو آگ لگاتے اور یونیورسٹی مال کے اندر دکانوں اور گروسری اسٹور میں لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!