نجی اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی، پرنسپل اور چوکیدار گرفتار

نجی اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی، پرنسپل اور چوکیدار گرفتار

والدین کی شکایت پر اسکول کا پرنسپل اور چوکیدار زیر حراست ہیں۔
نجی اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی، پرنسپل اور چوکیدار گرفتار

Webdesk

|

27 Sep 2026

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق والدین کی شکایت پر اسکول کا پرنسپل اور چوکیدار زیر حراست ہیں۔

بچی کے والد کا موقف ہے کہ بیٹی نے 21 ستمبر کو اسکول کے چوکیدار کی مبینہ زیادتی کی شکایت کی، اسکول انتظامیہ نے بلا کر سی سی ٹی وی ویڈیوز دکھائیں، بعض ڈیلیٹ تھیں۔

متاثرہ بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول انتظامیہ واقعہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق والدین کی درخواست پر بچی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!