شادی کی تقریب میں دلہن دل بند ہونے سے انتقال کرگئی

شادی کی تقریب میں دلہن دل بند ہونے سے انتقال کرگئی

واقعہ مصر میں پیش آیا، وجہ موت ہارٹ اٹیک نکلی
شادی کی تقریب میں دلہن دل بند ہونے سے انتقال کرگئی

ویب ڈیسک

|

21 Jun 2024

مصر میں شادی کے عین وقت دل بند ہوجانے کی وجہ سے دلہن انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں  شادی کے دن سفید عروسی لباس پہنی دلہن حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئی۔

یہ افسوسناک واقعہ واقعہ مصرکی جنوبی گورنری المنیا میں واقع بنی مزار سینٹر میں  پیش آیا۔ جہاں چرچ میں 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب چل رہی تھی جس دوران دلہن کو شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم شادی کی تقریب کی وجہ سے اہل خانہ اسپتال لے جانے سے قاصر رہے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے بعد دلہن کی تکلیف زیادہ بڑھ گئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا تاہم  وہ اسپتال میں  ہی انتقال کرگئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا انتقال شدید ہارٹ اٹیک پڑنے سے ہوا۔ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ دلہن کی موت قتل کے بجائے حادثاتی تھی تاہم دلہن کے انتقال کے بعد شادی کی خوشی دونوں  گھرانوں  کیلئے صدمے میں تبدیل ہوگئی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!