سگریٹ اور ویمپ کے استعمال پر مکمل پابندی پر غور

سگریٹ اور ویمپ کے استعمال پر مکمل پابندی پر غور

حکومت جلد اس حوالے سے قانون پیش کرے گی
سگریٹ اور ویمپ کے استعمال پر مکمل پابندی پر غور

ویب ڈیسک

|

18 Apr 2024

برطانیہ کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں سگریٹ نوشی اور ایک سگریٹ کے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلیے مکمل پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں ہونے والے نئے سروے کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ نصف سے زائد نوجوان سگریٹ نوشی یا ویمپ (سی سگریٹ) استعمال کررہے ہیں۔

نوجوانوں میں سگریٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور شرح بڑھنے کا معاملہ اسمبلی پہنچ گیا ہے جہاں قانون سازوں نے اب ایک بل لانے پر غور شروع کردیا کے۔

اس بل کو حکومت کی جانب سے پیش کیا جائے گا جس کو کثرت رائے سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔ 

بل میں سفارش کی جائے گی کہ 2009 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کی سگریٹ اور ایک سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

قانون میں سفارش کی جائے گی کہ 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو سگریٹ نوشی سے روکنے کے لیے اسکے مضر اثرات بتائے جائیں اور انہیں سگریٹ یا ویمپ فروخت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

اس قانون کے حوالے سے ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد اسے ایوان سے منظور کروالیا جائے گا، جس کے بعد قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!