سعودی عرب نے دوران حج 1301 عازمین کے انتقال کی تصدیق کردی

سعودی عرب نے دوران حج 1301 عازمین کے انتقال کی تصدیق کردی

سب سے زیادہ مصری شہریوں کی اموات ہوئیں
سعودی عرب نے دوران حج 1301 عازمین کے انتقال کی تصدیق کردی

Webdesk

|

24 Jun 2024

سعودی عرب نے حج کے دوران گرمی اور دیگر وجوہات سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد جاری کردی۔

سعودی عرب کے  وزیر صحت فہد بن عبدالرحمان  نے بتایا کہ حج ادائیگی کے دوران 1301 حجاج کی اموات ہوئی جن میں سے بیشتر کی تدفین مملکت میں جبکہ باقیوں کے جسد خاکی اُن کے وطن روانہ کیے گئے۔

انہوں نے اموات کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مناسب رہائش، آرام کیے بغیر تیز دھوپ میں مناسک ادا کرنے اور بہت زیادہ پیدل چلنے کی وجہ سے اموات ہوئیں، انتقال کر جانے والے عازمین میں سے بیشتر معمر افراد تھے۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ انتقال کر جانے والے پہلے ہی دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے جبکہ 83 فیصد ایسے عازمین کی بھی اموات ہوئیں جو بغیر اجازت چھپ کر غیر قانونی طریقے سے حج کررہے تھے۔

حج کے دوران سب سے زیادہ مصری عازمین کا انتقال ہوا جن کی تعداد 600 کے قریب ہے جبکہ 35 سے زائد پاکستانیوں کی بھی اموات ہوئیں ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!