6 hours ago
سعودی عرب کا حوثیوں کے 6 بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ
Webdesk
|
24 Sep 2026
جدہ: سعودی عرب نے جمعرات کو یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جمعرات کو مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں کے لیے مختصر مدت کے سیکیورٹی الرٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت یافتہ فوج سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے تمام 6 بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
سعودی سول ڈیفنس نے بھی جمعرات کے روز مکہ مکرمہ میں ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔
سعودی حکام نے مکہ کے علاوہ بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع سعودی علاقے ینبع سمیت طائف، جدہ اور تبوک کے علاقوں کے لیے بھی الگ الگ الرٹس جاری کیے گئے۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی حکام یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کے حملوں کے پیش نظر اسی نوعیت کے الرٹس جاری کرتے رہے ہیں۔
سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں پر مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا تاہم سعودی حکام نے اس مبینہ ڈرون کو مار گرانے کا دعوی کیا تھا۔ دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اس الزام کی تردید کی تھی۔
واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج اور حوثی گروپ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حالیہ عرصے میں حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
اس سے قبل جولائی میں حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان 2022 میں ہونے والی عارضی جنگ بندی اس وقت کمزور پڑ گئی تھی جب حوثیوں نے ایک ایرانی طیارے کو صنعا میں اترنے کی اجازت دی تھی۔
یمنی حکومت نے یہ اقدام کو یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے صنعا ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی جس کے بعد حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
Comments
0 comment