ٹی ٹونٹی رینکنگ، ابرار احمد نے راشد خان سے پہلی پوزیشن چھین لی
Webdesk
|
23 Sep 2026
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری۔ پاکستان کے ابرار احمد نے راشد خان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی، ابرار احمد پہلی بار ٹی 20 کے نمبر ون بولر بن گئے۔
راشد خان کا ایک ریٹنگ پوائنٹ کے فرق سے دوسرا نمبر ہے۔ ابرار احمد ٹی 20 کے ٹاپ بولر بننے والے 5ویں پاکستانی بن گئے، عمر گل، سعید اجمل، عماد وسیم، شاہد آفریدی کے بعد ابرار احمد نمبر ون بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز میں محمد نواز کا 8واں نمبر برقرار ہے، ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان کی بدستور تیسری پوزیشن ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انگلش کپتان ہیری بروک کی ٹی 20 بیٹرز میں کیریئر بیسٹ چوتھی پوزیشن پہنچ گئے جبکہ ٹیسٹ بیٹرز میں ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے
Comments
0 comment