کیا آپ کا وائی فائی سست چل رہا ہے؟ یہ کام ضرور کرلیں۔۔

کیا آپ کا وائی فائی سست چل رہا ہے؟ یہ کام ضرور کرلیں۔۔

اپنا مہنگا پلان تبدیل کرنے یا فوری طور پر نیا پیکج خریدنے کی جلدی ہرگز نہ کریں
کیا آپ کا وائی فائی سست چل رہا ہے؟ یہ کام ضرور کرلیں۔۔

Webdesk

|

24 Sep 2026

کیا آپ کا وائی فائی سست ہو گیا ہے اور انٹرنیٹ بار بار رک رہا ہے؟ اپنا مہنگا پلان تبدیل کرنے یا فوری طور پر نیا پیکج خریدنے کی جلدی ہرگز نہ کریں۔

وائی فائی کی کم رفتار کی وجہ راٹر کی غلط جگہ، وائرلیس سگنل میں رکاوٹ، زیادہ ڈیوائسز کا منسلک ہونا یا راٹر کا پرانا سافٹ ویئر بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے مہنگا پلان لینے سے پہلے چند آسان اقدامات آزمانے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

راٹر کو مناسب جگہ پر رکھیں

سب سے پہلے اپنے راٹر کا مقام تبدیل کریں۔ اگر راٹر فرش پر، کسی الماری کے اندر یا گھر کے کسی بند کونے میں رکھا ہوا ہے تو اس کے سگنل کمزور ہو جاتے ہیں۔بہتر ہے کہ اسے گھر کے وسط میں کھلی اور نسبتا کسی اونچی جگہ پر رکھیں تاکہ سگنل پورے گھر میں یکساں طور پر پھیل سکیں۔ اس کے علاوہ راٹر کے اینٹینا کو ہمیشہ سیدھا رکھیں تاکہ کوریج بہترین رہے۔

2.4GHz اور 5GHz کا فرق سمجھیں

دوسرا اہم قدم صحیح وائی فائی بینڈ کا انتخاب ہے۔ زیادہ تر ماڈرن راٹرز دو بینڈز یعنی 2.4GHz اور 5GHz کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ 2.4GHz بینڈ زیادہ رینج فراہم کرتا ہے لیکن رفتار کم ہوتی ہے، جبکہ 5GHz بینڈ کم رینج کے باوجود انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ راٹر کے قریب ہیں تو ہمیشہ 5GHz بینڈ ترجیحا استعمال کریں۔

وائی فائی چینل تبدیل کرکے دیکھیں

تیسرا قدم وائی فائی چینل کی سیٹنگ درست کرنا ہے۔ اگر آس پاس بہت سے وائی فائی نیٹ ورک موجود ہوں تو سگنلز ایک دوسرے میں مداخلت کرسکتے ہیں، خاص طور پر 2.4GHz بینڈ میں۔راٹر کی سیٹنگز میں چینل تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہو تو وائی فائی چینل کو آٹو سے ہٹا کر مینوئل کریں اور چینل 1، 6 یا 11 کا انتخاب کریں۔ اس سے اردگرد کے دوسرے وائی فائی نیٹ ورکس کی مداخلت کم ہوتی ہے اور کنکشن زیادہ مستحکم ہو جاتا ہے۔

راٹر کو کبھی کبھار ری اسٹارٹ کریں

چوتھا اور انتہائی اہم اقدام راٹر کو ری اسٹارٹ کرنا ہے۔ راٹر کو مسلسل چلتے رہنے کے باعث بعض اوقات عارضی تکنیکی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار روٹر کو مکمل طور پر بند کر کے چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دوبارہ آن کریں۔اس عمل سے روٹر کی عارضی میموری اور کیشے صاف ہو جاتی ہے، جس سے اس کی کارکردگی اور رفتار بہتر ہوتی ہے۔ تاہم اسے ہفتے میں لازمی ایک بار بند کرنا ضروری نہیں، ضرورت محسوس ہونے پر ری اسٹارٹ کرنا کافی ہوسکتا ہے۔

راٹر کا فرم ویئر اپ ڈیٹ رکھیں

پانچواں اور آخری قدم فرم ویئر اپ ڈیٹ کرنا اور غیر ضروری ڈیوائسز کا خاتمہ ہے۔ راٹر بنانے والی کمپنی وقتا فوقتا فرم ویئر اپ ڈیٹس جاری کرتی ہے، جن میں سیکیورٹی اور کارکردگی میں بہتری شامل ہوسکتی ہے۔ راٹر کی انتظامی سیٹنگز میں جاکر دیکھیں کہ کوئی نئی اپ ڈیٹ دستیاب ہے یا نہیں۔اپنے راٹر کے ایڈمن پینل میں جا کر چیک کریں کہ آیا کوئی نیا سافٹ ویئر یا فرم ویئر اپ ڈیٹ دستیاب ہے یا نہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!