2 hours ago
روس کو یوکرین جنگ میں برتری حاصل نہیں، زیلنسکی کابڑا دعویٰ
Webdesk
|
4 Nov 2026
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اس وقت محاذِ جنگ پر کوئی برتری حاصل نہیں ہے. تاہم فرنٹ لائن کی صورتحال پیچیدہ ضرور ہے. لیکن یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے یکم ستمبر2026 کو دعوی کیا تھا کہ روس یوکرین جنگ میں کامیابی حاصل کررہا ہے اورروسی فوج محاذِ جنگ پر پیش قدمی کررہی ہے ۔
بعد ازاں 16 اکتوبر کو روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گیراسیموف نے پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ روسی فوج نے یکم ستمبرسے اب تک یوکرین کے 92 علاقے اور1800 مربع کلومیٹرسے زائد رقبہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے .تاہم یوکرین نے ان دعوں کومسترد کرتے ہوئے انہیں بڑی فتوحات کا تاثردینے کی کوشش قراردیا تھا۔
خبررساں ادارے رائٹرزکے مطابق یوکرینی صدروولودیمیرزیلنسکی نے یہ بیان جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلرفریڈرک مرزکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیا۔زیلنسکی کا کہنا تھا کہ جنگ کے محاذوں پرصورتحال پیچیدہ ہے تاہم اسے قابو میں رکھا گیا ہے اورروس کو فی الحال کوئی برتری حاصل نہیں۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھراپنے ملک کیلئے مزید فضائی دفاعی نظام اورفوجی سازوسامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے زوردیا کہ یوکرین کے ایسے شہروں کو روسی حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے فضائی دفاعی نظام کی مزید فراہمی ضروری ہے جو جنگ کے اگلے محاذوں سے دور واقع ہیں۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ شہری آبادی اوراہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے فضائی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔
Comments
0 comment