12 hours ago
پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے سخت شرائط رکھ دیں
پیوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہو جائے اور نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کردے۔

Webdesk
|
22 Aug 2025
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سخت شرائط رکھ دی ہیں۔
کریملن ذرائع کے مطابق پیوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہو جائے اور نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کردے۔
کریملن ذرائع کا کہنا تھاکہ ولادیمیر پیوٹن چاہتے ہیں کہ مشرقی سرحد سے نیٹو افواج کو ہٹا دے، اس کے عوض روس کچھ علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ نکات پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کی الاسکا میں تین گھنٹے طویل ملاقات میں زیرِ بحث آئے تھے۔ذرائع کا کہناتھا کہ یوکرین کے انکار کی صورت میں روس جنگ جاری رکھے گا۔
Comments
0 comment