پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا صادق خان مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب

پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا صادق خان مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب

صادق خان کی لیبر پارٹی واضح اکثریت حاصل کر کے کامیاب ہوگئی
پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا صادق خان مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب

ویب ڈیسک

|

4 May 2024

برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان ریکارڈ تیسری بار لندن کی میئر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

صادق خان کی لیبر پارٹی نے اب تک 50 فیصد سے زائد نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کرلی اور جبکہ اُن کی مخالف جماعتیں ایک بار پھر بہت پیچھے رہ گئیں۔

حتمی نتائج کا اعلان حکام کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔ واضح اکثریت کے بعد صادق خان لندن کے مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوگئے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صادق خان پہلی بار 2016 میں جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے مقابلے میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ صادق خان 2005 سے 2016 تک لیبر پارلیمنٹرین بھی رہ چکے ہیں۔

خان تیسری بار کسی بڑے مغربی دارالحکومت کی سربراہی کرنے والے پہلے مسلمان بھی ہیں۔ 53 سالہ سیاستدان جنوبی لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

صادق خان نے سیاست کا آغاز وینڈز ورتھ لندن بورو کونسل کے کونسلر کے طور پر کیا۔ بطور میئر لندن انہوں نے ہوپر اسکیم متعارف کروائی، جس میں مسافر ایک گھنٹے میں جتنی بار چاہیں بسیں اور ٹرامیں بدل سکتے ہیں۔

صادق خان نے لندن کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے الٹرا لو ایمیشن زون پروگرام بھی شروع کیا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!