نیتن یاہو کا اقتدار ختم، اسرائیلی صدر کی اپوزیشن کو حکومت بنانے کی دعوت

14 hours ago

نیتن یاہو کا اقتدار ختم، اسرائیلی صدر کی اپوزیشن کو حکومت بنانے کی دعوت

الیکشن میں اسرائیلی وزیر اعظم اکثریت حاصل نہ کرسکے جبکہ اتحادی بھی ساتھ چھوڑ گئے
نیتن یاہو کا اقتدار ختم، اسرائیلی صدر کی اپوزیشن کو حکومت بنانے کی دعوت

ویب ڈیسک

|

8 Nov 2026

اسرائیل کے صدر آئزک ہرزوگ نے سابق آرمی چیف اور حزبِ اختلاف کے رہنما گاڈی آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کا پہلا موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت اور پارلیمانی ارکان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ جس کا واضح مطلب ہے کہ نیتن یاہو کا دور اقتدار ختم ہوگیا۔

صدارتی دفتر کے مطابق مشاورت کے دوران آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کے لیے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہوئی۔ انہیں حکومت سازی کا باضابطہ مینڈیٹ اتوار کو یروشلم میں صدارتی رہائش گاہ پر ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔

اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد کسی بھی سیاسی اتحاد کو پارلیمان میں حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں کی اکثریت نہیں مل سکی۔

پارلیمان کی 120 نشستوں میں سے سابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں، جبکہ آئزن کوٹ کی قیادت میں حزبِ اختلاف کے اتحاد کو 48 نشستیں ملیں۔ عرب جماعتوں نے مجموعی طور پر 19 نشستیں جیتیں۔

حکومت بنانے کے لیے آئزن کوٹ کو دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ انہیں حکومت سازی کے لیے 28 دن دیے جائیں گے، جس میں ضرورت پڑنے پر مزید 14 دن کی توسیع بھی ممکن ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!