مسلم اکثریتی ملک نے حجاب پر پابندی کا قانون نافذ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

مسلم اکثریتی ملک نے حجاب پر پابندی کا قانون نافذ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

قانون کی منظوری پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی آواز بلند کی ہے
مسلم اکثریتی ملک نے حجاب پر پابندی کا قانون نافذ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

ویب ڈیسک

|

22 Jun 2024

تاجکستان کی پارلیمنٹ نے باضابطہ طور پر حجاب پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، نئے قانون میں خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے مقرر کیے گئے ہیں، جن میں حجاب یا دیگر ممنوعہ مذہبی لباس پہننے پر افراد کو 7,920 سومونی ($700) تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری اہلکاروں اور مذہبی رہنماؤں کو 54,000 سے 57,600 سومونی ($4,800) تک زیادہ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وہ کمپنیاں جو ملازمین کو ممنوعہ لباس پہننے کی اجازت دیتی ہیں ان پر 39,500 سومونی ($3,500) کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ حجاب پر غیر سرکاری پابندی کئی سالوں سے نافذ ہے۔

واضح رہے کہ تاجکستان مسلم اکثریتی ملک ہے جہاں مسلم آبادی 98 فیصد پائی جاتی ہے۔ اس اقدام نے انسانی حقوق کے گروپوں اور مسلم کمیونٹیز میں تشویش کو جنم دیا ہے، جو پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!