20 mins ago
مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری، 6 افراد ہلاک
واقعہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
Webdesk
|
17 Nov 2026
ممبئی: بھارت میں بس 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بس 30 سے 35 افراد کو لے کر ہریدوار سے چمولی جا رہی تھی کہ گلر بازار کے قریب بے قابو ہو کر پل سے نیچے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
Comments
0 comment