امریکہ نے چھ ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کر دئیے

امریکہ نے چھ ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کر دئیے

سوشل میڈیا پر طلبہ کی چیکنگ سخت کرنے کے ساتھ ساتھ سکریننگ کا دائرہ کار بھی بڑھایا گیا ہے۔
امریکہ نے چھ ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کر دئیے

Webdesk

|

20 Aug 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہیکہ چھ ہزار سے زائد غیرملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیئے گئے ۔

 امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اقدام کی وجوہات مقررہ وقت سے زائد قیام اور قانون شکنی قرار دی گئی ہیں جبکہ ایک مختصر تعداد ان لوگوں کی بھی ہے جو دہشت گردی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن سے جڑے معاملات پر کریک ڈائون کے ایک ضمنی حصے کے طور پر سامنے آیا ہے اور سٹوڈنٹ ویزوں کے بارے میں بھی سخت رویہ اپنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر طلبہ کی چیکنگ سخت کرنے کے ساتھ ساتھ سکریننگ کا دائرہ کار بھی بڑھایا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!