امریکا نے زخمی فلسطینی بچوں کے ویزے بند کردئیے
امریکا نے فلسطینی زخمی بچوں کو ویزہ جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے۔

Webdesk
|
18 Aug 2025
واشنگٹن : امریکا نے فلسطینی زخمی بچوں کو ویزہ جاری کرنے کا سلسلہ روک دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کے لیے آنے والے فلسطینی مریضوں کو ویزے جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر نظر ثانی کے لیے روک دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر دعوی کیا گیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ویزے روکنے کرنے کا فیصلہ درحقیقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قریبی ساتھی اور اپنے اسلاموفوبیا خیالات کے حوالے سے پہچانے جانی والی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر لارا لومر کی جانب سے ڈالے جانے والے دبا کے بعد کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment