14 hours ago
امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے کا اجرا روک دیا
طبی اور انسانی بنیادوں پر غزہ کے لیے حالیہ دنوں میں جاری ویزوں کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Webdesk
|
22 Aug 2025
واشنگٹن : امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے جاری کرنا بند کردیئے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ فوری طور پر کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کیلئے ورکر ویزا اجرا کو روک رہے ہیں۔
اس سے قبل رواں ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ سے آنے والے فلسطینیوں کے لیے بھی مختصر دورانیے کے سیاحتی ویزے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طبی اور انسانی بنیادوں پر غزہ کے لیے حالیہ دنوں میں جاری ویزوں کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھا کہ غزہ کے لیے قلیل تعداد میں جاری حالیہ ویزوں کی جانچ پڑتال کے لیے ویزہ کا اجرا روکا گیا ہے۔
Comments
0 comment