اماراتی صدر نے نیتن یاہو کی میزبانی کی: اماراتی خبرایجنسی نے ملاقات کی تصدیق کر دی

اماراتی صدر نے نیتن یاہو کی میزبانی کی: اماراتی خبرایجنسی نے ملاقات کی تصدیق کر دی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ابوظبی کا دورہ کیا، جس کی اطلاع اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دی تھی۔
اماراتی صدر نے نیتن یاہو کی میزبانی کی: اماراتی خبرایجنسی نے ملاقات کی تصدیق کر دی

Webdesk

|

29 Sep 2026

یو اے ای: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔

متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو یو اے ای کے دورے کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ابوظبی کا دورہ کیا، جس کی اطلاع اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دی تھی۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر کو رپورٹ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ دورہ ابوظبی متحدہ عرب امارات کے صدر کی دعوت پر کیا، اماراتی صدر کو 7 اکتوبر کے اسرائیل پر حملے سے پیشگی آگاہ کرنے کی تردید کا نہیں کہا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو 6گھنٹے تک متحدہ عرب امارات میں رہے تھے، اسرائیلی وزیراعظم اور شیخ محمد بن زاید کی ملاقات کا مرکز ایران تھا، دورے سے پہلے کے ہفتوں میں دونوں رہنماں نے کئی بار ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ دورہ ،اسرائیل میں ہونے والے انتخابات سے ایک ماہ قبل اور ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل میں ان رپورٹس پر تنازع جاری ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ محمد بن زاید نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے قبل نیتن یاہو کو حماس کی جانب سے بڑے آپریشن کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے حملوں سے متعلق معلومات موصول ہونے کی تردید کی ہے۔رواں برس مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے دورہ یو اے ای اور اماراتی صدر سے ملاقات کا بتایا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!