1 hour ago
کینیڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
حادثہ سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل کے علاقے میں پیش آیا
Webdesk
|
27 Sep 2026
کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ سینٹ بریجید-ڈی آئیبرویل کے علاقے میں پیش آیا، جو مونٹریال سے تقریبا 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر دوپہر تقریبا 2:30 بجے گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ہیلی کاپٹر میں چار افراد سوار تھے اور چاروں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک نجی ہیلی کاپٹر تھا۔متاثرین کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔تحقیقات مکمل ہونے تک حادثے کی حتمی وجہ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment