6 hours ago
کینیڈا کا ایران کے 10 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
Webdesk
|
24 Sep 2026
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بتایا کہ ایرانی حکومت کے ظالمانہ جبر میں کردار ادا کرنے پر ایران کے 10 افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں لگادی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انیتا آنند کا کہنا تھا کہ کینیڈا ایرانی حکومت کے قابلِ مذمت اقدامات کے خلاف ردعمل دینے کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ذریعہ استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے لے کر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں کا نشانہ ایران کے اعلی سکیورٹی اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے وہ ادارے بھی ہیں جو ڈیجیٹل جبر میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی بھی شامل ہیں۔
Comments
0 comment