خامنہ ای کا بنکر کیسے تباہ ہوا، ویڈیو سامنے آگئی

خامنہ ای کا بنکر کیسے تباہ ہوا، ویڈیو سامنے آگئی

ایران نے ان خبروں پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی
خامنہ ای کا بنکر کیسے تباہ ہوا، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2026

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای سے منسوب ایک خفیہ زیرِ زمین بنکر کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی ان کی شہادت کے بعد کی گئی جس کے بارے میں اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بنکر تہران کے مرکزی حصے میں واقع تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق زیرِ زمین کمپلیکس کئی گلیوں کے نیچے پھیلا ہوا تھا اور اس میں مختلف داخلی راستوں کے ساتھ کمانڈ رومز اور اعلیٰ حکومتی و سکیورٹی حکام کے اجلاس کے لیے خصوصی کمرے بھی موجود تھے۔ ان کے بقول اس بنکر کو جنگی حالات میں محفوظ پناہ گاہ کے طور پر تیار کیا گیا تھا جہاں سے ہنگامی صورتحال میں حکومتی اور عسکری معاملات چلائے جا سکتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو اس مقام کو استعمال کرنے کا موقع نہیں ملا کیونکہ وہ اس سے پہلے ہی ایک علیحدہ کمپاؤنڈ پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں اپنے اہل خانہ اور بعض اعلیٰ دفاعی شخصیات کے ساتھ جان کی بازی ہار گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بعد ازاں ایرانی حکام اس زیرِ زمین مقام کو اجلاسوں کے لیے استعمال کر رہے تھے، جس کے بعد اسے نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی ایک مربوط فضائی آپریشن کے ذریعے کی گئی جس میں متعدد مقامات کو بیک وقت ہدف بنایا گیا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس آپریشن میں تقریباً 50 لڑاکا طیارے شامل تھے اور بنکر کو تباہ کرنے کے لیے 100 سے زائد بم گرائے گئے۔ اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کے حوالے سے بعض ویڈیو فوٹیجز بھی میڈیا کو دکھانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی طرف سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی ان دعوؤں کی مکمل تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!