جرمنی میں ہم جنس پرستوں کے سب سے پرانے نائٹ کلب کا دیوالیہ نکل گیا

جرمنی میں ہم جنس پرستوں کے سب سے پرانے نائٹ کلب کا دیوالیہ نکل گیا

یہاں لوگ اپنی پہچان، آزادی، اور نئی زندگی کی جھلک پاتے تھے
جرمنی میں ہم جنس پرستوں کے سب سے پرانے نائٹ کلب کا دیوالیہ نکل گیا

Webdesk

|

4 Aug 2025

برلن: جرمنی کا سب سے پرانا اور بڑا ہم جنس پرستوں کا ڈانس کلب شوز (SchwuZ)، جو تقریبا 50 سال سے برلن کی راتوں کو روشن کر رہا تھا، اب دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے۔

 کلب نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے مالی مشکلات کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کی درخواست دے دی ہے۔شوز صرف ایک تفریحی مقام نہیں بلکہ برلن کی ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے لیے ایک دوسرا گھر تھا۔

 یہاں لوگ اپنی پہچان، آزادی، اور نئی زندگی کی جھلک پاتے تھے۔ اس کلب نے 1979 میں کرسٹوفر اسٹریٹ ڈے پریڈ اور ایک مشہور ہم جنس پرست میگزین زیگے زوئلے (Siegessaule) کے آغاز میں بھی کردار ادا کیا تھا۔

کلب کی بندش کی کئی وجوہات سامنے آئیں ہیں جن میں مہنگائی میں اضافہ، بجلی اور کرائے کے بڑھتے اخراجات، ڈیٹنگ ایپس کے بڑھتے رجحان نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے، پارٹی کلچر میں تبدیلی، پرانی موسیقی اور مہنگی ٹکٹیں بھی ناراضی کی وجہ بنیں۔

رواں سال کلب کو ہر مہینے 30 ہزار سے 60 ہزار یورو کے خسارے کا سامنا رہا۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مئی میں کلب کی انتظامیہ نے اپنے اوقاتِ کار کم کردیے، ملازمین کو فارغ کیا، مالی مدد کی اپیل کی اور فنڈنگ مہم شروع کی۔ لیکن یہ کوشش بھی ناکام رہی، کیونکہ 1.5 لاکھ یورو کے ہدف میں صرف 3ہزر یورو ہی جمع ہو سکے۔

شوز(SchwuZ) کے علاوہ بھی کئی مشہور کلب بند ہو چکے ہیں یا بند ہونے کے قریب ہیں،بشے کلب (Busche Club)، جو 1988 میں مشرقی برلن میں قائم ہوا تھا، اب بند ہو چکا ہے۔

واٹر گیٹ (Watergate)، ایک مشہور ندی کنارے کا کلب، نئے سال کی رات ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔ولڈے ریناٹے (Wilde Renate) کلب نے بھی سال کے آخر تک بند ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!