حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی جشن

حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی جشن

ڈھاکہ میں سابقہ وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں بنگلادیشی شہری سڑکوں پر امڈ آئے۔
حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی جشن

Webdesk

|

5 Aug 2025

ڈھاکہ: بنگلادیش میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے پر بنگلادیشی عوام نے سڑکوں پر جشن منایا۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سابقہ وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں بنگلادیشی شہری سڑکوں پر امڈ آئے۔

سال مکمل ہونے پر قائم مقام حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مل جل کر بنگلادیش کی ترقی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا، اگلے سال منصفانہ، شفاف اور پرامن انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا۔

5 اگست کو گزشتہ برس اگست میں احتجاجی مظاہرے میں زندہ بچ جانے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی دن کے نام سے منایا گیا۔

بنگلا دیش کے تناظر میں جولائی 36  اب مزاحمت اور سیاسی آزادی کی جنگ کی علامت بن چکا ہے، یہ دن ان افراد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کیا اور اپنی جانیں قربان کیں، یہ دن بنگلا دیش کی تاریخ کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، بنگلادیش میں جولائی تا اگست 2024 کے درمیان، متنازعہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلبہ تحریک پر ریاستی تشدد میں کم از کم 1400 افراد جاں بحق ہوئے تھے، یہ قتل عام بنگلا دیش کی تاریخ کے بدترین انسانی حقوق کے سانحات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اسی تحریک کے نتیجے میں عوامی لیگ کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو بھارت فرار ہو گئی تھیں، بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت سے ان کی حوالگی کی باضابطہ درخواست دی تھی مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!