1 hour ago
اگلے ہفتے ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہوں گے، معاہدے کا قوی امکان
ویب ڈیسک
|
7 May 2026
اسلام آباد: آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے، جبکہ سفارتی حلقوں میں دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی معاہدے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے متوقع دورۂ چین سے قبل واشنگٹن اور تہران کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تنازع سے متعلق متعدد معاملات پر پیش رفت ہو چکی ہے، تاہم جوہری پروگرام کا معاملہ اب بھی بڑی رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی رابطے دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے، جبکہ چودہ اور پندرہ مئی سے قبل کسی ابتدائی مفاہمت تک پہنچنے کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سفارتی سرگرمیوں کے بعد اسلام آباد کو توقع ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر واپس آئیں گے اور تعطل کا شکار امن عمل دوبارہ شروع ہو سکے گا۔
جیو نیوز اور ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اس تمام عمل میں ثالثی اور سفارتی رابطوں کے ذریعے اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
Comments
0 comment