دوحہ پر اسرائیلی حملہ، حماس رہنما خلیل الحی کے بیٹے سمیت 3 افراد شہید

دوحہ پر اسرائیلی حملہ، حماس رہنما خلیل الحی کے بیٹے سمیت 3 افراد شہید

حماس نے کہا ہے کہ اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے۔
دوحہ پر اسرائیلی حملہ، حماس رہنما خلیل الحی کے بیٹے سمیت 3 افراد شہید

Webdesk

|

9 Sep 2025

اسرائیل کی قطر کے دارلحکومت پر حملے کے نتیجے میں حماس رہنما خلیل الحی کے بیٹے اور دفتر کے ڈائریکٹر جہاد لبد سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملے سے کچھ دیر قبل ٹرمپ انتظامیہ کو براہ راست آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع کے ساتھ ملکر دوحہ میں کیے جانے والے فضائی آپریشن کی نگرانی کی اور اسے کامیاب کارروائی قرار دیا ہے۔دوحہ حملہ، 15 جنگی جہازوں نے حصہ لیا اور دس سے زائد میزائل داغے گئے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحہ پر ہونے والے حملے میں 15 جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور چند سیکنڈ میں دس میزائل داغ کر ہدف کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں مطابق اسرائیلی طیارے صرف ایک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکے جبکہ جہازوں میں ایندھن بھرنے کا کام بھی فضا میں ہی ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام پائلٹ آپریشن کے بعد تل ابیب میں لینڈ کرچکے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!