9 hours ago
چین میں زیرِ تعمیر پل گرنے سے 12 مزدور ہلاک، 4 لاپتا
چار لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے

ویب ڈیسک
|
23 Aug 2025
چین کے صوبے چنھگائی میں ییلو ریور پر ایک زیرِ تعمیر پل کا حصہ گرنے سے ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جس میں اب تک 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتا ہو چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل ٹوٹنے سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں پل کا درمیانی حصہ اچانک دریا میں جا گرا۔
حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے۔ ابتدا میں 7 ہلاکتوں کی اطلاع تھی جو اب بڑھ کر 12 ہو چکی ہے۔ حکام لاپتا 4 افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment