بھارت میں سورج سوا نیزے پر آگیا، 2 روز میں 52 شہری ہلاک

بھارت میں سورج سوا نیزے پر آگیا، 2 روز میں 52 شہری ہلاک

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیش گوئی کردی
بھارت میں سورج سوا نیزے پر آگیا، 2 روز میں 52 شہری ہلاک

ویب ڈیسک

|

21 Jun 2024

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سورج سوا نیزے پر آگیا اور  ہیٹ ویوکے گزشتہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ ویو کے باعث 2 روز میں 52 اموات ہوئیں جب کہ 11 سے 19 جون کے دوران ہیٹ ویو سے نئی دہلی میں 192 بے گھر افراد ہلاک ہوئے۔

موسم گرما کے دوران ہیٹ ویو کے چالیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مارچ سے 18 جون تک 110 شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں  ماہ معمول سے کئی گنا زیادہ درجہ حرارت ہونے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ نئی دہلی میں  بدھ کو 50 سال سے زیادہ کی گرم ترین رات تھی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!