5 hours ago
بھارت میں مسلمان بزرگ شہری پرانتہا پسند ہندوؤں کا تشدد ، ویڈیو وائرل

Webdesk
|
18 Aug 2025
بھارت میں انتہاء پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر بے جا تشدد کے واقعات کوئی نئی بات نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ مسلم شخص کو کچھ ہندو اوباش انتہاء پسند تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہا پسند بزرگ سے اپنے بھگوان کے نعرے لگانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، مگر بزرگ شخص نے انکار کردیا۔
جس پر انتہاء پسندوں کی جانب سے بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا میں مسلم مخالف واقعات اس کثرت سے رونما ہو رہے ہیں کہ کچھ عرصے قبل دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام احمد شاہ بخاری نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی نفرت تقسیم ہند کے بعد کبھی نہیں دیکھی گئی۔
Comments
0 comment