2 hours ago
آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں پر مبینہ میزائل حملہ
امریکی حکام کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
Webdesk
|
4 May 2026
تہران: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہازوں پر میزائل حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس خبر رساں ادارہ کے مطابق دونوں جہازوں کو پیشگی تنبیہ کی گئی تھی، تاہم اسے نظر انداز کرنے پر انہیں جزیرہ جاسک کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد دونوں جہاز علاقے سے واپس چلے گئے۔ تاہم اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
Comments
0 comment