49 حجاج کی اموات، تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

49 حجاج کی اموات، تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

واضح رہے کہ تیونس کی وزارت خارجہ نے 35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی۔
49 حجاج کی اموات، تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

Webdesk

|

23 Jun 2024

تیونس سٹی : تیونس کے صدر نے مناسک حج کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد ملک کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی سے ان کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ تیونس کی وزارت خارجہ نے 35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب تیونس کے مطابق اموات کی تعداد 49بتائی تھی۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!