آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد دسویں سے پانچویں نمبر پر آگئے
آئی سی سی رینکنگ میں بابر اعظم کی ترقی، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

پاکستان کے بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی گزشتہ جاری ہونے والی رینکنگ میں بابر اعظم دسویں نمبر پر تھے تاہم آج جاری ہونے والی رینکنگ میں وہ 768 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی رینکنگ میں کین ولیمسن پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلش بلے باز اولی پوپ نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی دکھائی جس کے بعد وہ 15ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بدقسمتی سے، اسٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی، جو پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے اور انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی محروم رہیں گے، بابر اعظم سے بھی نیچے یعنی چھٹے نمبر پر رہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!