ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان، بنگلا دیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Webdesk
|
4 Jan 2026
لاہور : بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا اور حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی معاملے سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بنگلا دیش کے میچز انڈیا میں شیڈولڈ ہیں، بنگلادیش نے تین میچز کولکتہ اورایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔
اسکواڈ کا اعلان:
بنگلا دیش نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
لٹن کمار داس ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سیف حسن نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں،اس کے علاوہ بنگلادیش کے ساتھ گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز ،نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
بنگلا دیش کا 7 فروری کو پہلا میچ کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈولڈ ہے ۔
Comments
0 comment