ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقی کپتان نے نیویارک میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 4 رنز سے شکست دیدی

Webdesk

|

10 Jun 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 رنز سے ہرادیا۔

جنوبی افریقی کپتان نے نیویارک میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 113رنز بناسکی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے  ڈیوڈ ملر  نے 26 اور کوئنٹن ڈی کک نے 18 رنز بنائے۔ہینرک کلاسن 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کے تنظیم حسن نے 18رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے 2 اور  رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلادیشی ٹیم 114 رنز کے ہدف کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 109رنز بناسکی۔بنگلادیش کی جانب سے  توحید ہرڈائے37 اور محمود اللہ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!