ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

Webdesk

|

11 Jun 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ارون جانسن نے 52  رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رف نے 2،2 کھلاڑیوں کو  آٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آج پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔

 بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جبکہ محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور وہ  53 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!