ٹی 20 میچز میں زیادہ رنز دینے کا بدترین ریکارڈ شاہین اور حارث کے نام

ٹی 20 میچز میں زیادہ رنز دینے کا بدترین ریکارڈ شاہین اور حارث کے نام

تین ٹی 20 میچز میں دونوں باؤلرز نے 644 رنز دیے اور صرف گیارہ وکٹیں حاصل کیں
ٹی 20 میچز میں زیادہ رنز دینے کا بدترین ریکارڈ شاہین اور حارث کے نام

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2024

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے تین ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے دونوں اہم فاسٹ بولرز کی کارکردگی ایک بار پھر خاطر خواہ نظر نہیں آئی۔ 

مجموعی طور پر دونوں بالرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی 20 میچز میں 644 رنز دیے جن کی اوسط 10.73 بنتی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تین میچز میں حارث رؤف نے 132 رنز دے کر 7 وکٹیں جبکہ شاہین آفریدی نے 119 رنز دے کر صرف چار وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!