اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید شہید

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید شہید

فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید شہید

Webdesk

|

7 Aug 2025

غزہ:  غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان شہداء میں امداد کے منتظر 90 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ فلسطینی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی سلیمان العبید بھی کھانا ملنے کی آس میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوا۔

سلیمان العبید فلسطینی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بھی تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں مختلف کھیلوں کے  662 کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو بمباری سے تباہ سڑکوں کی طرف موڑ دیا، امدادی ٹرک اُلٹنے سے 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!