پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم

پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم

کیا رضوان کو میں بتائوں گا کہ ایک اوور کے لیے سب سے اہم بولر آیا ہے تو وکٹ لینے آیا ہے تم اس کے اوور میں سنگل لو
پاکستانی ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں یہ خود بہت ہیں، وسیم اکرم

Webdesk

|

11 Jun 2024

 اسلام آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ اپنے لیے خود ہی بہت ہیں۔

وسیم اکرم نے بھارتی اسپورٹس چینل پر تبصرے کے دوران خاصی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ان کے منہ میں کیا چوسنی ڈالیں گے؟

 ان کو بتائیں گے کہ situation awarness کیا ہوتی ہے، یہ پچھلے 8، 10 سالوں سے کھیل رہے ہیں، کیا انہیں بابر اور کوچ بتائیں گے کہ کیسے کھیلنا ہے؟

انھوں نے بھارت کے خلاف محمد رضوان کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا رضوان کو میں بتائوں گا کہ ایک اوور کے لیے سب سے اہم بولر آیا ہے تو وکٹ لینے آیا ہے تم اس کے اوور میں سنگل لو، ہماری ٹیم نے 10 اوورز کے بعد کوئی چوکا ہی نہیں لگایا اور کوشش بھی نہیں کی۔

 افتخار احمد کو میں بولنگ کروں تو وہ ایک ہی شاٹ لگائے گا، آف سائیڈ پر بھی کھیلنا سیکھ لو، 120 رنز کے ہدف کا تعاقب بھی نہ کر سکے، بطور پاکستانی شرمندگی ہونے لگی ہے۔سابق کپتان قومی ٹیم نے مطالبہ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی نئی ٹیم بنائی جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!